امریکہ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
فلوریڈا(آن لائن)امریکی ریاست میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بلئیر کلب کے باہر پیش آیا۔سفید گاڑی میں سوار تین مسلح افراد اترے اور انہوں نے بلئیر کلب کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔
فائرنگ