اوکاڑہ میں طوفان، بارش، دیواریں، چھتیں اور درخ گرنے سے 14افراد جاں بحق، 8زخمی 

  اوکاڑہ میں طوفان، بارش، دیواریں، چھتیں اور درخ گرنے سے 14افراد جاں بحق، ...

  

 اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ شہر اور گردو نواح میں شدید طوفان اور تیز بارش سے مختلف مقامات پر دیواریں  14 افراد جاں بحق ہوگئے مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو1122 کے مطابق گوگیرہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں 35 سال طاہرہ بی بی زوجہ نذیر،42سالہ رانی بی بی زوجہ مقصود،70 سالہ علاں بی بی زوجہ وریام، 7 سالہ تنزیلہ دختر سلیم، 3 سالہ حارث ولد سیلم، 2 سالہ وارث ولد سیلم، 5 سالہ ضمن رضا ولد نذیر اور22 سالہ شگفتہ زوجہ ندیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 22سالہ کرن بی بی دختر مقصود، 16 سالہ اقراء دختر مقصود،20 سالہ عظمیٰ دختر رزاق اور 3 سالہ افشاں بی بی دختر مقصود شامل ہیں۔ جبکہ درخت گرنے اور دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق تین شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو انچارج ظفر اقبال کے مطابق ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نعشوں کو نکال لیا گیا جبکہ 2زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔اسی طرح کچہری بازار میں درخت گر گیا درخت گرنے سے نوجوان سہیل جاں بحق ہو گیا جبکہ دو راہگیر زخمی ہو گئے۔ حویلی لکھا میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے اوکاڑہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کو طلب کر لیا۔ ریسکیو کی اطلاعات کے مطابق تیز طوفان اور بارش سے مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیز رفتار آندھی سے ضلع بھر میں درجنوں درخت پول سائن بورڈ اُکھڑ گئے۔تاہم ریسکیو 1122 امدادی کارروذئیاں جاری رکھی ہوئے ہیں۔

طوفان، بارش

مزید :

صفحہ اول -