سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پیشکش مسترد کر دی

سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پیشکش مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ وزیربرائے آبپاشی سہیل انور سیال نے کہاہے کہ سندھ کے ارکان اسمبلی پنجاب کے بیراجز کا دورہ نہیں کریں گے ہمارااحتجاج اورشکوہ ارساسے ہے پنجاب کے دورے کی ضرورت نہیں۔سہیل سیال نے کہا کہ وزیراعلی چشمہ جہلم لنک کینال،ٹی پی لنک میں پانی چھوڑنے کاجواب دیں، پنجاب میں غیرقانونی طورپرلنک کینال کھولے گئے۔دوسری جانب محکمہ آبپاشی سندھ نے دعوی کیا ہے کہ سندھ کو3 ارب ڈالر کا نقصان دیا گیا، سندھ کورواں سیزن میں 33 اعشاریہ ایم ایایف پانی ملناچاہیے تھا، سندھ کو30اعشاریہ89ایم اے ایف پانی دیا گیا۔وزیر آبپاشی سندھ نے پنجاب کے ماہرین کو سندھ کا دورہ کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
پیشکش مسترد 

مزید :

صفحہ آخر -