رواں سال کے آخر تک 7کروڑ ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلینگے: اسد عمر 

رواں سال کے آخر تک 7کروڑ ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلینگے: اسد عمر 

  

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ  اسد عمر نے کہا کہ رمضان اور عید کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے کیونکہ مثبت کورونا کی شرح 10سے 11فیصد تک پہنچ چکی تھی، بروقت فیصلوں کا اچھا اثر ہوا، ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے،مثبت کورونا کیسز کی شرح چار فیصد سے زیادہ ہے، سندھ میں کورونا وباء کا پھیلاؤ زیادہ ہے، وہاں احتیاط کی ضرورت ہے،پیر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں زیادہ ویکسینیشن ہو چکی ہے وہاں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے،ہم اس سال کے آخر تک  7کروڑ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرلیں گے،70لاکھ پاکستانیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے،ہماری کوشش ہے کہ عید الاضحی سے پہلے اتنی ویکسینیشن کی جائے کہ زیادہ پابندیاں نہ لگانی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ویکسین لگوائیں، ویکسینیشن سینٹر کے قیام کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں،اٹھارہ سال سے اوپر کے تمام پاکستانیوں کیلئے مفت ویکسین موجود ہے،جون اور جولائی میں دو کروڑ ویکسین پاکستان میں میسر ہوں گی،ویکسینیشن کے عمل کو بڑھانے کیلئے میڈیا ہاؤسز، تاجر تنظیموں اور علماء کرام کو شامل کیا جائے گا۔ 

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -