سندھ میں کورونا انڈین ویرینٹ داخل ہوگیا،سیکرٹری صحت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے کہاہے کہ سندھ میں کورونا انڈین ویرینٹ داخل ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں انڈین قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کاظم جتوئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جن 4 متاثرہ افراد کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی ہے۔سیکریٹری صحت نے مزید بتایا کہ 3 افراد عراق سے اور ایک مسقط سے پاکستان آیا ہے۔حکام نے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا ہے اور اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔