محکمہ صحت سندھ کاویکسین سرٹیفکیشن کیلئے ڈبلیوایچ او سے رابطہ

محکمہ صحت سندھ کاویکسین سرٹیفکیشن کیلئے ڈبلیوایچ او سے رابطہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے کورونا ویکسین کی سرٹیفکیشن کے حوالے سے رابطہ کرلیاہے۔صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سائینو فام اور دیگر چائینز ویکسین کو بھی سرٹیفکیشن کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین سرٹیفکیشن کے تحت صرف ایسٹرازینیکا لگوانے والے بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں، فی الحال ایسٹرازینیکا لگوانے والے پاکستانیوں کو دیگر ممالک جانیکی اجازت ہے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ سندھ بھر میں بیرون ممالک جانے والے کئی افراد کو سائینو فام ویکسین لگ چکی ہے ان افراد کو دوبارہ ایسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگ سکتی۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سائینو فام لگوانے والے افراد کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، 40سال سے زائد عمر کے لوگ پاسپورٹ اور ویزا دِکھا کر ایکسپو سینٹر سے ایسٹرازینیکا لگواسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -