وزیراعلی سندھ سے مفتی منیب کی سربراہی میں علماء کے وفدکی ملاقات

وزیراعلی سندھ سے مفتی منیب کی سربراہی میں علماء کے وفدکی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں علماء کرام کے ایک وفد نے ملاقات کی۔علمائے کرام نے ٹرسٹ ایکٹ پر اپنے تحفظات کااظہار کیا۔اس موقع پرسید ناصرشاہ، مرتضی وہاب، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ بھی موجود تھے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹرسٹ ایکٹ بنیادی طور پر وفاقی قانون ہے، صوبے وفاقی قانون کو اپنا رہے ہیں، وفاقی قانون ہونے باوجود ہم ایکٹ کا جائزہ لیں گے اور علماء کے تحفظات کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ناصر شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی علماء کیساتھ بیٹھ کر ان کے خدشات دور کرے گی، ہم علماء سے غور و خوض کے بعد وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -