پیپلز پارٹی، اے این پی کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم اتحاد نامکمل رہے گا: سعید غنی

پیپلز پارٹی، اے این پی کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم اتحاد نامکمل رہے گا: سعید ...

  

 کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم نا مکمل رہے گا پی ڈی ایم کو تقسیم کا شکار تو خود ن لیگ اور جے یو آئی ایف کررہی ہیں میڈیا سے بات چیت کے دوران سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کے ماتحت نہیں ہے کہ اس کو شوکاز نوٹس دیا جائے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن سمیت کسی سیاسی جماعت کو کسی دوسری پارٹی پر رائے یا فیصلہ مسلط کرنے کا اختیار نہیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم نا مکمل رہے گاانہوں نے کہاکہ دونوں سیاسی جماعتوں کے بغیر ہونے والے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں پی ڈی ایم میں شامل دونوں جماعتوں کو پہلے پیپلز پارٹی سے معذرت کرنا ہوگی، اپوزیشن کی تقسیم پر پہلے دن سے موقف تھا کہ اسکا فائدہ پی ٹی آئی حکومت کو ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اگر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی جانب سے سنجیدہ کوشش ہوئی تو پیپلز پارٹی پیچھے نہیں رہے گی پیپلز پارٹی کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، آصف زرداری کو علالت کے باعث ضمانت ملی، اگر ڈیل ہوتی تو کیا خورشید شاہ بغیر کسی جرم کے قید میں ہوتے؟، فریال تالپور کے کیس جو قانونی طور پر سندھ منتقل ہونا تھے اس میں روڑے اٹکائے جاتے؟ انہوں نے کہاکہ نواز شریف علاج کیلئے باہر چلے گئے مگر ڈیل کی بات نہیں کی گئی، شہباز شریف، مریم نواز اور شہباز کی ضمانتیں ہوئیں مگر ڈیل کی بات نہیں ہوتی صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ایسے پی ڈی ایم کے ایسے اجلاس میں نوٹس دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی ہی نہیں تھی، پی ڈی ایم کو تقسیم کا شکار تو خود ن لیگ اور جے یو آئی ایف کررہی ہیں۔

سعید غنی 

مزید :

صفحہ اول -