آئندہ انتخابات بھی اکثریت سے جیتیں گے: پرویز خٹک
نوشہرہ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کے 2023 کے الیکشن میں انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائیں گی اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوچکی ہے عوام موجودہ حکومت کے ساتھ ہے تحریک انصاف حکومت کا بجٹ انشااللہ بہتر ہوگا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا بجٹ انشا اللہ بھاری اکثریت سے پاس کریں گے آئندہ بجٹ بھی موجودہ حکومت پاس کرے گی تحریک انصاف پانچ سالہ دور حکومت پوری کرے گی اپوزیشن کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ہم جس مشکل حالات سے گزرے ہیں اللہ کا بہت شکر ہے کہ ہم نے اس پر قابو پالیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ کے مشہور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار حسین خٹک کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے رہنما ملک آفتاب خان نوشہرہ کینٹ ڈی آر سی کے وائس چیئرمین انجم خٹک اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کے موجودہ حکومت بہتر کام کر رہی ہے ملک حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے مشکل وقت گزر چکا ہے آنے والے بجٹ میں عوام کو بہت بڑا ریلیف دیا جائے گا پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہوچکی ہے جلسوں جلوسوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا پی ڈی ایم کہیں حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے مولانا 2023 کے الیکشن کا انتظار کریں آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور مقابلہ کرے گی ہماری پانچ سالہ دور حکومت کی کارکردگی پر آئندہ بھی حکومت تحریک انصاف بنائیں گی موجودہ حالات میں مہنگائی ضرورت پڑی ہے مگر سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اچھا وقت آنے والا ہے بجٹ میں عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر اور اس پروگرام میں شرکت کی پرویز خٹک کے ساتھ تیس سالوں سے بھائیوں جیسا تعلق ہے کچھ غلط فہمیاں ہو چکی تھی ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہمیشہ قائم رہے۔