14ارب کی سکیموں سے ابیٹ آباد کا نقشہ یکسر بدل جائیگا: مشتاق غنی

    14ارب کی سکیموں سے ابیٹ آباد کا نقشہ یکسر بدل جائیگا: مشتاق غنی

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ 14 ارب کی جو سکیمیں ایبٹ آباد کے لئے لا رہے ہیں ان سے انشا اللہ ایبٹ آباد کا نقشہ ہی بدل جاے گاماضی میں ن لیگ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لاکھوں سے اوپر نہیں جا سکے ایبٹ آباد میں شاہراہ کی توسیع کا 14ارب کا میگا منصوبے سے گلگت تک کے لوگ مستفید ہوں گے اس کے سا تھ سا تھ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا یے ہم نے الحمدللہ اپنے تمام وعدے پورے کردیے نہ صرف انفرادی کاموں پر توجہ دی بلکہ اجتماعی مفاد عامہ کے کاموں کے لئے بھی اپنا دن رات ایک کیا.صحت، تعلیم،بنیادی انفراسٹرکچر،سڑکیں،پل جیسے بے شمار کام کئے ایبٹ آباد کی عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں دینے اور ایوب میڈیکل کمپلیکس پر رش کم کرنے کی خاطر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کو کیٹگری اے کا درجہ دلوایا.انشاء اللہ اب یہاں ایک نئی عمارت وجود میں آئیگی جس میں نہ صرف جدید مشینری کی تنصیب کی جائے گی بلکہ طب کے شعبے سے تعلق والے ہر مرض کے سپیشلسٹ ڈا کٹرزسرجن،لیبارٹری و الٹرا ساونڈ کے ماہرین کی بھرتی کئے جا ئیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روزکنج کیہال ایبٹ آبادمیں عبدالحمید قریشی (مرحوم) کے نام پر قائم کئے گئے 24لاکھ روپے کی لا گت سے تزیین آرائش منصوبہ کا افتتا ح اور افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے علی خان جدون کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین،عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد مو جود تھیں۔سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا واسا کی شکایات مل رہی ہیں ان کو تنبیہ کرتے ہیں کارکردگی کو بہتر کریں شہر کی چار یونین کونسلز میں کسی بھی جگہ سے شکایت ملی تو بورڈ کے خلاف ایکشن لے کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے اگر واسا صفائی نہیں کرسکتا تو بہتر ہو اس کو ختم کرکے ٹی ایم اے کے پاس واپس چلے جائیں۔انہوں نے کہاگلی محلوں میں پانی کے ضیاع پر بھی واسا کو ایکشن لینے کی ہدایت کی تاکہ کسی کا حق ضائع نہ ہو اگر کوئی مرتکب پایا جائے تو اس کا کنکشن معطل کرکے پانی کی ٹینکی ضبط کی جائے۔اسپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا مین بازار میں بجلی کا نظام بہتر کر رہے ہیں اور بازار کو بیرون ملک جیسا ماڈل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نئی عمارت کے لئے ایک ارب جاری ہو چکے ہیں اس نئی بلڈنگ کی تعمیر سے ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کیہال کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ووٹ دیکر اپنا حق ادا کیا اگر کسی بھی گلی محلہ میں ترقیاتی کام ہو تو آگاہ کریں آج بتائیں کل کام ہو جائے گا آج کام کروانے کا وقت ہے الیکشن کے موقع پر کسی کا گلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ایم این اے  علی خان جدون کا کہنا تھا یونین کونسل کہیال اربن کے بجلی کے منصوبہ کے لئے ڈیڑھ کروڑ منظور کئے ہیں جس سے تمام بوسیدہ تاروں کو تبدیل کیا جائے گا،انہوں نے کیہال کے لئے سوئی گیس کی لائن بھی آپ گریڈیشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جلد سروے کی یقین دہانی کرائی ہے،مین شاہراہ کی توسیع کے حوالہ سے بتایا کہ 14ارب منظور ہوچکے ہیں جس میں چھ ارب صوبہ فراہم کرے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبہ کی تکمیل میں حوصلہ کی ضرورت ہے لوگ تنقید شروع کر دیتے 

مزید :

صفحہ اول -