صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ کی وزیر اعلیٰ محمود خان کی چچی کی وفات پر تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی چچی کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔