پی ڈی ایم اب ہمیں دھمکا  رہی ہے، آغا سراج درانی

پی ڈی ایم اب ہمیں دھمکا  رہی ہے، آغا سراج درانی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی نے بنایا تھا اور اب پی ڈی ایم ہمیں دھمکا رہی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں کسی کو استعمال نہیں کرنا چاہیے،وہ ہمیں استعمال کررہے ہیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ سروے کرائیں پتا چل جائیگا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بہت بڑی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ  سیاسی اتحاد میں ذاتی معاملات نہیں ہوتے، پی ڈی ایم ہمیں دھمکا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -