سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان ہیں،جاوید ہاشمی

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان ہیں،جاوید ہاشمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاجر پریشان ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔اس ضمن میں صدر انجمن تاجران سندھ جاوید ہاشمی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کے محدود اوقات رکھے گئے ہیں، محدود اوقات میں رش بڑھے گا کم نہیں ہوگا، یہ بات حکومت کی سمجھ میں نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صبح 6 بجے دکانیں کھولنے کا کہا ہے، کراچی میں شدید گرمی کے باعث لوگ ویسے ہی گھروں تک محدود ہیں، کاروبار پہلے نہیں ہے، معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے، چھوٹے تاجروں کی وجہ سے معیشت چلنے کا بہانہ بنا تھا اور کچھ بہتری دیکھنے میں آرہی تھی لیکن کورونا کے باعث 15 ماہ سے معیشت بیٹھ چکی ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا دوسری جانب شادہ ہال اور ریسٹورینٹس سے منسلک دہاڑی دار طبقہ بھی پریشان ہے، سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ جلد کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ این 249 اوربدین میں الیکشن ہوا، فلسطین کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئی، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کراسکی، تمام معاملات چھوٹے تاجروں پر لاکر تھوپ دیئے جاتے ہیں، کاروبار نہیں ہورہا، بجلی کا بل، ملازمین کو تنخواہ کہا سے دیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ایسے اقدامات سے بے روزگاری بڑھے گی، چوری اور ڈکیتی میں اضافہ ہوگا، لوگ خود کشیاں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -