اوکاڑہ چشتیاں، ٹریفک کے المناک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق 

اوکاڑہ چشتیاں، ٹریفک کے المناک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق 

  

 اوکاڑہ،چشتیاں،راجووال(نامہ نگار،نمائندہ پا کستا ن) ٹریفک کے المناک حادثات میں ماں بیٹے سمت 4 افراد جاں بحق  تفصیلات کے مطابق   چشتیاں بابا تاج الدین سرور چشتی کے مزار کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق بتایا گیا ہے کہ نواحی بخشن خاں کا رہائشی محمد اجمل اپنی اہلیہ صغراں بی بی اور بچوں کے ہمراہ پرانی چشتیاں دربار روڈ اپنے سسرال سے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل رکشہ پر واپس جارہاتھا کہ  مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔ اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ورثا نے حادثہ اتفاقیہ قرار دیکر کوئی کاروائی نہیں کی۔ محمد اجمل نے اپنے پیچھے پانچ کمسن بچے  سو گوار چھوڑے ہیں۔دوسری جانب حجرہ شاہ مقیم مین قصور روڈ نئی آبادی راجووال کے قریب ماں بیٹا روڈ کراس کر رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریلر نے کچل ڈالا 3 سالہ صائم موقع پر جاں بحق جبکہ 45 سالہ ماں نازیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کی راستہ میں ہی نازیہ بی بی دم توڑ گی ڈرائیور ٹرالے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس تھا نہ حجرہ نے ٹریلر کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی 

ٹریفک حادثات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -