جی ڈی پی کی شرح کا 4فیصد معاشی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت، علیم خان 

 جی ڈی پی کی شرح کا 4فیصد معاشی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت، علیم خان 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جی ڈی پی کی شرح کا 4فیصد ہونا اور مالیاتی ذخائر کی بلند ترین سطح وزیر اعظم عمران خان کی معاشی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی تصدیق موڈیز جیسے عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں کہ گزشتہ 5 برسوں میں 23بلین ڈالر اکٹھے ہوئے اور10برسوں بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاونٹ بیلنس773ملین ڈالر سرپلس ہوا جس کے ملکی معیشت پر ہر لحاظ سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اپنے ٹوئٹس میں سینئروزیرعبدالعلیم خان نے ملکی سطح کے معاشی اعداد و شمار کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ3برسوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 2گنا اضافہ ہوا اور اس شعبے نے 2بلین ڈالر کی حد بھی عبور کر لی انہوں نے کہا کہ گزشتہ8برسو ں کے مقابلے میں بزنس فرینڈلی ماحول میں اضافہ ہوا اور معاشی رینکنگ خاطر خواہ حد تک بڑھی جس کے مطابق ملک میں کاروں کی فروخت 54فیصدمزید ہوئی جبکہ ٹریکٹرز 62فیصداور موٹر سائیکلیں 34فیصد زیادہ فروخت ہوئیں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ6برسوں بعد رواں سال بیرونی قرضوں میں سب سے کم شرح کے ساتھ اضافہ ہوا اور رواں سال 2021میں معاشی اعشاریے واضح کر رہے ہیں کہ حکومت درست سمت میں گامزن ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت پر اعتماد کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ایک بلین ڈالر ڈیپازٹ ہوئے ہیں ملک میں صنعت کا پہہ رواں دواں ہے اورنجی سیکٹر میں روزگار کے مواقع بڑ ھ رہے ہیں عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پہلے10ماہ میں ملکی برآمدات21بلین ڈالر کی حد کو چھو چکی ہیں اور یہ مثبت تبدیلی سب کے سامنے ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے اپنے ٹوئٹس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزیدکہا کہ تمام تر چیلنجز اور کورونا کے درپیش خطرا ت کے باوجود ملک میں مستحکم اور دیرپا ترقی کی بنیاد ڈال دی گئی جس کے آنے والے دنوں میں مزید مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

علیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -