خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث پنجاب اسمبلی کا  ایجنڈا مؤخر 

خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث پنجاب اسمبلی کا  ایجنڈا مؤخر 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے  پینل آف چیئر مین میاں محمد شفیع کی صدارت میں شروع ہوا  اجلاس میں محکمہ خواتین کی ویلفیئرکے حوالے سے سوالوں کے جوابات دئیے جانے تھے لیکن سیالکوٹ سے ن لیگ کے رکن اسمبلی کے انتقال کے باعث تمام ایجنڈا موخر کردیا گیا اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی مرحوم خوش اختر سبحانی کے ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کرائی گئی اس موقع پرارکان اسمبلی سمیع اللہ خان چوہدری ظہیر الدین اور طاہر خلیل سندھو نے مرحوم کی جمہوری سیاسی وسماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جس کے بعد اجلاس بغیر کسی کارروائی کے  بدھ دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -