جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت  میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو   اضافے کانوٹیفکیشن جاری

 جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت  میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو   اضافے کانوٹیفکیشن جاری

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھا دی، 8 روپے 4 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون کیلئے ہوگا۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1572 روپے 40 پیسے کا تھا۔

 ایل پی جی 

مزید :

صفحہ آخر -