جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج، فرار کی کوشش ناکام

 جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج، فرار کی کوشش ناکام

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید شہبازرضوی نے جعلسازی کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی،ضمانت خارج ہونے پرملزم زاہد عباس نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیااوراسے احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا،ملزم کی خلاف جڑانوالہ پولیس کے جعلسازی کا مقدمہ درج کررکھاہے،ملزم کے کیل کاموقف تھا کہ اس کے موکل کے خلاف مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے،سیاسی بنیادوں پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاکہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

ضمانت خارج 

مزید :

صفحہ آخر -