پولیس کی جانب سے بے جا ہراساں کرنے، جھوٹے مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست دائر

پولیس کی جانب سے بے جا ہراساں کرنے، جھوٹے مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی جانب سے بے جا ہراساں کرنے اور جھوٹے مقدمات کے اخراج کے لئے  رخواست دائر کردی گئی یہ درخواست شہری فصیل یوسف کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کاموقف ہے کہ وہ مصری شاہ چاہ میراں کا رہائشی ہے، پولیس کی جانب سے میرے تین بیٹوں پر آٹھ جھوٹے مقدمات درج کئے گئے میرا بڑا بیٹا فدا حسین کی عمر 17 سال،محمد ریان 15 سال اور محمد اویس 13 سال کا ہے،پولیس کی جانب سے آٹھ جھوٹے مقدمات درج کئے گئے،جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر گھر چھاپے مار چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہاہے،عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے اور بے بنیادکارروائیوں سے روکنے او ر بے بنیاد مقدمات کو خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -