ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو کام سے روکنے سے متعلق درخواست پر فریقین کوآج تک مشاورت کا موقع 

  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو کام سے روکنے سے متعلق درخواست پر فریقین کوآج تک ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کی مس جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو کام سے روکنے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین کوآج یکم جون تک مشاورت کا موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،درخواست گزار اشتیاق اے چودھری کی جانب سے جڑانوالہ، فیروز والہ اور تاندیلہ والا بارالیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزرا کا موقف ہے کہ الیکشن میں ضابطہ پر عمل درآمد نہیں ہوا جس سے الیکشن غیرقانونی ہے،الیکشن میں باررولز کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ پنجاب بار میں کام کرنے والے ایڈیشنل سیکرٹریز کو 35 سال سے زاید عرصہ ہوچکا ہے،پنجاب بار کونسل تمام افسران قوانین کو بہتر جانتے ہیں،درخواست گزاریہ بتائیں کہ انہوں نے کوئی درخواست دی ہو جس پرشنوائی نہیں ہوئی ہو،پنجاب بار کی جانب سے جاری ووٹر کی فہرست کو تبدیل کرنا رولز کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین سمیت تین سینئر ممبر پر مشتمل کمیٹی ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کا انعقاد کرواتی ہے،فاضل جج نے کہا کہ ایکٹ کس کو پاور دیتا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی بار کونسل کو اختیار دیتا ہے،ڈسٹرکٹ بارز میں کروائے گئے الیکشن غیرآئینی ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ڈسٹرکٹ بار الیکشن کوکالعدم قرار دے کرپنجاب بار کونسل کو دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیاجائے۔

مشاورت موقع 

مزید :

صفحہ آخر -