د رخت کاٹنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کئے جانے کے حکم میں توسیع

د رخت کاٹنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کئے جانے کے حکم میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت کو تعمیراتی منصوبوں  کے دوران درخت کاٹنے سے روکنے اوردرخت کاٹنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کئے جانے کے اپنے حکم میں توسیع کردی،دوران سماعت عدالت نے جی پی او کے سامنے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر جواب طلب کرتے ہوئے سڑک تعمیر کرنے اور پودے لگانے کا حکم بھی دیا،عدالت نے حکم دیاکہ سڑک پر سے کوڑا کرکٹ صاف کرکے رپورٹ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کی جائے،گزشتہ روز دوران سماعت  ماحولیاتی کمیشن کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ کمیشن نے شیخوپورہ پورہ میں 11 بھٹوں کی نشاندہی کی جو پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے تھے،کمیشن نے 9 بھٹوں کو سیل کردیا جبکہ مزید کاروائیاں جاری ہیں،  ایل ڈی اے کی 122 اسکیموں میں سے 73 اسکیمں سیوریج  چارجز آدا نہیں کئے،جوڈیشل کمشن کی ہدایات پر 5 صنعتی یونٹس کے نمونے لئے گئے عدالت نے موٹروے پر دھوئیں کی. وجہ سے گاڑیاں ٹکرانے کے واقعہ کی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی عدالت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی پالیسی کے. حوالے سے رپورٹ طلب کرلی  ،عدالت استفسارکیا ہے کہ پالیسی پر عمل درآمد کس حد تک عمل ہواعدالت کو بتایا جائے،اس کیس کی مزید سماعت 3 جون کوہو گی۔
توسیع

مزید :

صفحہ آخر -