متاثرین ڈی ایچ اے کی اراضی پر قبضے سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی بناء پر نمٹا دیں 

متاثرین ڈی ایچ اے کی اراضی پر قبضے سے متعلق درخواستیں واپس لینے کی بناء پر ...

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضے سے متعلق درخواستیں متاثرین ڈی ایچ اے کی واپس لینے کی بناء  پر نمٹا دیں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو  درخواست گزارمتاثرین کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعاکرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایچ اے نے انہیں متبادل زمین فراہم کردی   اس لئے وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، دوران سماعت عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیاجس پر ڈی ایچ اے کے وکیل نے تحریری جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ میں سول عدالت کے ماتحت نہیں ہوں،بورڈ کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ متروکہ املاک وقف بورڈ کی ڈی ایچ اے سے مصالحت ہورہی ہے۔

نمٹاد ی 

مزید :

صفحہ آخر -