شیخ رشیداحمد کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، بین الوزارتی روابط بڑھانے پر اتفاق 

شیخ رشیداحمد کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، بین الوزارتی روابط بڑھانے پر اتفاق 

  

 کویت سٹی (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کویتی ویزا کی بحالی ایک دیرینہ مسئلہ تھا، ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ وہ پیر کو اپنے کویتی ہم منصب شیخ تھامیر السلم الصباح سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان کویت دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور سیکورٹی کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جن میں تعلقات کے فروغ کے لئے بین الوزارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزا بحالی پرشکریے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کویتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور کویت عوام کے درمیان روابط مزید بڑھنے چاہئیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا کویتی ویزا کی بحالی ایک دیرینہ مسئلہ تھا، ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئیگی، پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال سے جدائی کا شکار خاندان کے افراد آپس میں مل سکیں گے، پاکستانی مزدور بہت محنتی اور خوددار ہیں جو کویت کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -