افواہوں کے خاتمہ کیلئے ’کورونا ویکسی نیشن ڈرائیو‘ آگاہی مہم کا آغاز 

افواہوں کے خاتمہ کیلئے ’کورونا ویکسی نیشن ڈرائیو‘ آگاہی مہم کا آغاز 

  

 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا ویکسین کو لے کر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں جن کی وجہ سے لوگ کورونا ویکسین کو لگوانے سے اجتناب کررہے ہیں جبکہ بہت سارے لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن کرانے کیلئے آمادہ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے گردش کرنے والی افواہوں کا توڑ کرنے کیلئے حکومت نے نامور ٹیلی وژن اور فلم سٹارز کے ساتھ ملکر ”کورونا ویکسینیشن ڈرائیو“ کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے 6ماہ کے اندر پورا لاہور کھولنا چاہتے ہیں افواہوں پر کان دھرے بغیر ویکسینیشن کرائیں علی ظفر،فیصل قریشی،کامران جیلانی،شکیل،ندیم جعفری،عدنان جیلانی،عامر قریشی،عرفان موتی والا،شبنم مجید اورصندل نوازسمیت دیگر فنکاروں نے عوام سے ویکسینیشن کرانے کی بھر پور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خود بھی ویکسین لگوائیں اور اپنے گھروالوں کو بھی اس عمل کا حصہ بنائیں آگاہی مہم کا حصہ بننے والے فنکاروں کا کہنا تھا کہ وہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں جیسے کوئی آثار ان میں نظر نہیں آئے، کورونا کو شکست دینی ہے تو ویکسینیشن ناگزیر ہے۔

آگاہی مہم 

مزید :

صفحہ آخر -