ملک کے تمام مافیاز حکومت کے پروں کے نیچے ہیں،احسن اقبال 

 ملک کے تمام مافیاز حکومت کے پروں کے نیچے ہیں،احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہم میڈیم ٹرم منصوبہ دے کرگئے تھے، آپ تو وہ مکمل نہ کرسکے، ن لیگ  نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرکے دکھایا تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا وزیراعظم نے قوم کو بھاشن دیا کہ ہم پیچھے اس لیے رہ گئے کہ ہمارے ہاں طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان تھا، پاکستان میں لانگ ٹرم منصوبہ بندی صرف مسلم لیگ ن نے کی ہے، جو قرض آپ لے رہے ہیں، وہ آنے والی حکومت اور قوم کیلئے پھندا ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے لوگ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا نہیں پا رہے، آپ نے 13 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے، آپ قرضوں کی واپسی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں، احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی کیلئے کیا کیاہے؟ بجلی اور گیس کہاں سستی کی ہے؟ناقص پالیسیوں کے باعث حکومت کو ہر ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی، ملک کے تمام مافیاز حکومت کے پروں کے نیچے ہیں۔
احسن اقبال