پاکستان ازبکستان کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے: چیئر مین سینیٹ

پاکستان ازبکستان کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے: چیئر مین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی اوئلا مجلس کے سپیکر نور دین جون اسماعیلوف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے برادارنہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے دوسرے جنرل کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کیلئے ازبک وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان ازبکستان کے ساتھ قریبی برادارانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ازبکستان وسطی ایشیائی ممالک کا اہم ملک ہے اورپاکستان اور ازبکستان کے مابین معیشت، دفاع، ثقافت، تعلیم، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے لوگ اور سرمایہ کار وں کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔باہمی تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کا فروغ نہایت ضروری ہے  ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین ریلوے منصوبہ معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔منصوبے سے سنٹرل ایشیاء کے ٹرانسپورٹ نظام کو پاکستان کی بندرگاہوں، گوادر، کراچی اور قاسم پورٹ سے منسلک ہونے میں مدد ملے گی۔معزز مہمان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیئے۔
صادق سنجرانی