کرپشن کے سنگین الزامات،اوکاڑہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ معطل
اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ جیل میں بھی ملاقات کروانے کے عوض بھاری کرپشن کی شکایات پر جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے سپرنٹنڈنٹ ریاض احمد کو معطل کر دیا، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا گیا، ریاض احمد کو فوری آئی جی جیل خانہ جات رپورٹ کا حکم صادر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق قیدیوں سے ان کے لواحقین کی ملاقات کے حوالے سے روزانہ لاکھوں کی کرپشن کی جا رہی تھی جبکہ جیل کے اندر دیگر سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاض احمد کی سروس مکمل ہونے والی تھی ان کی ریٹائرمنٹ میں چند ماہ کا عرصہ رہتا تھا اس حوالے سے مزید انکوئری کی جا رہی ہے مزید افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی بھی متوقع ہے۔
سپرنٹنڈنٹ معطل