ننکانہ: کچہری میں پیشی پرآیا قیدی مخالفین کی فائرنگ سے قتل

ننکانہ: کچہری میں پیشی پرآیا قیدی مخالفین کی فائرنگ سے قتل

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)نامعلوم افراد نے ضلع کچہری میں پیشی پر آئے ہوئے قتل کے ملزم کو پولیس کی حراست میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، پولیس والوں نے وکلاء کے چیمبر میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں، ملزم موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب۔ ذرائع کے مطابق ملزم شفیق پاؤڈری نے تین سال قبل منڈی فیض آباد کے علاقہ ہیڑے گاؤں کے رہائشی قاری بشیر کو قتل کیا تھا اور کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھا،موٹر سائیکل سوار مخالفین نے پولیس حراست میں فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسویشن ننکانہ صاحب کی طرف سے مذکورہ افسوسناک واقعہ کے خلاف بطور احتجاج آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -