تحریک انصا ف آزاد کشمیر میں اپنی ساکھ کھو چکی، پرویز اشرف
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے کورونا کا بہانہ بنا کر آزاد کشمیر میں عام انتخابات کو ملتوی کرانے کی سوچ مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی وقت کے مطابق صاف، شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے،تحریک انصا ف کو آزاد کشمیر میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور شکست نظر آرہی ہے،اس لئے انتخابات ملتوی کر کے وفاداریاں تبدیل کر رہی ہے۔پیر کو رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں عام نتخابات کااعلان ہو چکا ہے اور موجودہ حکومت کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، حکومت آزاد کشمیر میں انتخابات ملتوی کر کے وفاداریاں تبدیل کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت کی نفی کررہی ہے اور فیئر پلاننگ گراؤنڈ ہر کسی فراہم نہیں کر رہی ہے، حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے اس لئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ مقبول جماعت ہے تو شفافیت قائم کرے۔
پرویز اشرف