شہر قائد میں طویل لوڈ شیڈنگ پر گورنر سندھ نے ایم ڈی کے الیکٹرک سے وضاحت مانگ لی

 شہر قائد میں طویل لوڈ شیڈنگ پر گورنر سندھ نے ایم ڈی کے الیکٹرک سے وضاحت مانگ ...

  

کراچی(آئی این پی) شہر قائد کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا،گورنرہاؤس طلب کیے جانے پر ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی گورنر سے ملاقات کے لیے پہنچے،گورنر سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہر یوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورتحال کو بہتر بنانے اور کے الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا،وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر نے بھی ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

گورنر سندھ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -