زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد مارے گئے

زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد مارے ...
زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(ویب ڈیسک)  زیارت اور تربت میں ایف سی اہل کاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں چار ایف سی کے اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ زیارت کے علاقے پیر اسماعیل پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ  پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں  سات سے آٹھ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایف سی کے چھ  جوان زخمی ہیں۔  
دہشت گردی کے دوسرے واقعے میں دہشت گردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کو خود ساختہ دیسی بارودی مواد سے نشانہ بنایا، نتیجے میں دو ایف سی اہل کار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست مخالف عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، مشکلات سے حاصل کیے گئے امن اور بلوچستان کی خوش حالی کو دشمن کے خفیہ ادارے نقصان نہیں پہنچاسکتے، سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اسی طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بناتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -