کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات 

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات 
کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات اورایک ہزار771کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار39، خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام ا?باد 762، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 280اور ا?زاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -