وزیر اعلیٰ پنجاب کا گزشتہ روز آندھی اور بارش سے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب کا گزشتہ روز آندھی اور بارش سے حادثات میں قیمتی انسانی ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا گزشتہ روز آندھی اور بارش سے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز آندھی اور بارش کے باعث حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ انتظامیہ ، ریسکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے  گزشتہ روز اوکاڑہ میں آندھی اور بارش سے مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کی جبکہ حادثا ت میں زخمی ہونے والوں  کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صورتحال کی تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ کی جائے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ  پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں ، انتظامیہ ، ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ ادارے ہمرہ وقت چوکس رہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -