عوامی خدمت کیلئے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا آغازکیاگیا، فردوس عاشق اعوان

عوامی خدمت کیلئے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا آغازکیاگیا، فردوس عاشق ...
عوامی خدمت کیلئے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا آغازکیاگیا، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقیقی عوامی خدمت کے لئے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا آغازکیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بروقت اور حقیقی عوامی خدمت کیلئے پرعزم بزدار حکومت نے "خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام کا آغاز کردیاگیا۔

 انکا کہنا تھا کہ  پروگرام کے تحت میونسپل سروسز، شجرکاری، صفائی، نکاسی و فراہمی آب پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائینگے۔ آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائےگا۔

مزید :

قومی -