کانگو میں مسلح گروہ کے حملے میں 50 افراد ہلاک

کانگو میں مسلح گروہ کے حملے میں 50 افراد ہلاک
کانگو میں مسلح گروہ کے حملے میں 50 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنشاسا (ویب ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے،  مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اے ڈی ایف ملیشیا گروپ سے ہے جس کا تعلق داعش گروپ سے ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ خوف کی وجہ سے متعدد افراد زخمی حالت میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا جب کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال نہایت خراب ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں میں قبضے کے لیے حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔