پی سی بی حکام اور پی ایس ایل فرنچائزز کا اجلاس دوپہر دو بجے ہوگا

پی سی بی حکام اور پی ایس ایل فرنچائزز کا اجلاس دوپہر دو بجے ہوگا
پی سی بی حکام اور پی ایس ایل فرنچائزز کا اجلاس دوپہر دو بجے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کا اجلاس دوپہر دو بجے ہوگا، اجلاس میں پی ایس ایل کے شیڈول پر فرنچائزز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل کے مقابلے سنگل لیگ یا نئے فارمیٹ پر نہیں ہوں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بقیہ 20 میچز کے شیڈول کا اعلان بھی ممکن ہے ۔

ادھر نامور غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل سکس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے منتظرہیں، کئی رکاوٹوں کے باوجود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا حصہ بننے والے دنیا کے معروف غیرملکی کرکٹرز متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت میں اکٹھا ہو گئے ہیں، یہ نامور کھلاڑی لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے ذریعے مداحوں کی دل جیتنے کے منتظرہیں۔

جنوبی افریقہ سے ابوظبی پہنچنے والوں میں فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، کیمرون ڈیل پورٹ، رائیلی روسو، ہرشل گبز اور پاکستانی کرکٹر محمد نواز بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -