قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا رشتہ طے ہو گیا ، شادی کب ہو گی اور لڑکی کون ہے ؟ شائقین کیلئے خوشخبری 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا رشتہ طے ہو گیا ، شادی کب ہو گی اور لڑکی کون ہے ؟ ...
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا رشتہ طے ہو گیا ، شادی کب ہو گی اور لڑکی کون ہے ؟ شائقین کیلئے خوشخبری 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی ان کے چچا کی بیٹی سے ہو چکی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہو گی ، کپتان کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہواہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہواہے ۔سینئر صحافی ماجد بھٹی کےمطابق بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے ہے اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔ماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -