پی ایس ایل شیڈول کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر کا امکان 

پی ایس ایل شیڈول کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر کا ...
پی ایس ایل شیڈول کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر کا امکان ہے ، پی سی بی نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے تعاون کیلئے رابطہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میلے کے بقیہ 20 میچز کل سے ابو ظبی میں ہوں گے ، پی ایس ایل سکس کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کو 23 جون کو کراچی سے لندن روانہ ہونا ہے جو اب نا ممکن نظر آرہا ہے ۔

حالات کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے تعاون کیلئے رابطہ کیا ہے ۔

مزید :

کھیل -