”آپ کی حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضہ لے رہی ہے تاکہ ۔۔“چیف جسٹس سپریم کورٹ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

”آپ کی حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضہ لے رہی ہے تاکہ ۔۔“چیف جسٹس ...
”آپ کی حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضہ لے رہی ہے تاکہ ۔۔“چیف جسٹس سپریم کورٹ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلا ت کے گارڈز کی پنشن ادائیگی سے متعلق اپیل مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں محکمہ جنگلات کے پی کے کے ملازم کی پنشن ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری ادارے تنخواہیں اور پنشن دینے کے قابل نہیں ، کے پی میں سرکاری اداروں میں لوگو ںکو ملازمتوں پر لگا کر بھر دیا گیا ،آپ کی حکومت آئی ایم ایف اور لڈ بینک سے قرضے لے رہی ہے ،یہ طریقہ خطرناک ہے قرضہ لے کر ملازمین کی تنخواہیں اداکی جارہی ہیں ،کیا کے پی میں سرکاری نوکری کے علاوہ روزگار کیلئے کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ؟۔

مزید :

قومی -