کورونا کے خلاف پاکستان میں تیار کردہ پہلی ویکسین پاک ویک آج باقاعدہ لانچ کی جائے گی 

کورونا کے خلاف پاکستان میں تیار کردہ پہلی ویکسین پاک ویک آج باقاعدہ لانچ کی ...
کورونا کے خلاف پاکستان میں تیار کردہ پہلی ویکسین پاک ویک آج باقاعدہ لانچ کی جائے گی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا کے خلاف پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان نے پہلے تو کورونا کو ملک میں بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکا اور اب مقامی سطح پر کورونا کے خلاف ویکسین تیار کر لی جس کی باقاعدہ لانچنگ آج کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویک کی آج باقاعدہ لانچنگ کا کہا گیا ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق پاک ویک کورونا کے خلاف پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے ۔

واضح رہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ پاک ویک کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا  سرٹیفکیٹ نیشنل کنٹرول لیب فار بائیولوجیک نے جاری کیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -