ترکی کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی  سفری ہدایت جاری

ترکی کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی  سفری ہدایت جاری
ترکی کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی  سفری ہدایت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ترک ائیر لائن کی جانب سے سفری ہدایات جاری کر دی گئیں، ترکی میں داخلے سے متعلق سفری ہدایات پر عملدرآمد آج سے ہوگا۔

ترک ائیرلائن کی جانب سے پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش سمیت 8 ممالک سے آنے والے افراد کے لئے 72 گھنٹے تک کا پی سی آر ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترکی آنے والے مسافروں کو 14 یوم کا قرنطینہ کرنا لازم ہوگا ۔

ترک ائیر کے مطابق قرنطینہ کے 14 روز بعد کورونا ٹیسٹ ہوگا ، ٹیسٹ کے منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ مثبت آنے کی صورت میں مزید آئیسولیشن کرنا ہوگی ۔