عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کو ایلفا، بیٹا، گیما اور ڈیلٹا کا نام دے دیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کو ایلفا، بیٹا، گیما اور ڈیلٹا کا ...
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کو ایلفا، بیٹا، گیما اور ڈیلٹا کا نام دے دیا

  

جینیوا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کو یونانی حروف ایلفا ، بیٹا گیما اور ڈیلٹا کے نام دے دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے کورونا وائرس کی سامنے آنے والی برطانوی قسم  کو ایلفا کا نام دیا۔ جنوبی افریقن قسم کیلئے بیٹا جبکہ برازیلین قسم کیلئے گیما کا نام تجویز کیا گیا ۔ اسی طرح بھارت میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم کو ڈیلٹا کا نام دیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق اس اقدام سے کورونا وائرس سے متعلق گفتگو اور مواد کو آسان بنانا ہے ، ان اقسام کو ممالک کے ساتھ منسلک کرنے سے ابھرنے والے منفی تاثر کو بھی ختم کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی قسم کو بھارتی کورونا کہنے پر بھارت کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

مزید :

کورونا وائرس -