دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،وزیر اعظم کا اعلان 

دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،وزیر اعظم کا اعلان 
دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،وزیر اعظم کا اعلان 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شب شہید ہونے والے چار ایف سی جوانوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان  کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارےسپاہیوں پر ہونے والےدہشتگردحملے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے کی شدیدمذمت کرتاہوں۔میری دعائیں اورہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی سبوتاژ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید :

قومی -