'مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے' اداکارہ مایا علی نے پیغام جاری کردیا

'مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے' اداکارہ مایا علی نے پیغام جاری کردیا
'مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے' اداکارہ مایا علی نے پیغام جاری کردیا
سورس: Instagram/official_mayaali

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی خرابی صحت اور ہسپتال میں داخل کیے جانے کی خبروں کے بعد دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر ہسپتال کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں مریضوں کے پہنائے جانے والے لباس میں دیکھا گیا تھا۔

تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ میں کینولا بھی لگا ہوا تھا جبکہ ان کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار دکھائی دئیے تھے۔

بیماری اور ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کے بعد اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

مایا علی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعر بھی لکھا کہ ’مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے، مدت کے بعد آپ سے دیکھا نہ جائے گا۔‘

ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کا اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ دیکھنا نہ بھولیں۔

اگرچہ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ تاحال وہ ہسپتال میں ہیں یا گھر آچکی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہیں کس تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا تھا؟

مزید :

تفریح -