وائرس سے بچنے کے لیے سانپ کھانے والا شخص قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا، گرفتار کرلیا گیا

وائرس سے بچنے کے لیے سانپ کھانے والا شخص قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہتھے ...
وائرس سے بچنے کے لیے سانپ کھانے والا شخص قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہتھے چڑھ گیا، گرفتار کرلیا گیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے سانپ کو زندہ کھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سوشل میڈیا وائرل پر ایک ویڈیو میں تامل ناڈو کے ضلع مادھورائی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ کسان کو سانپ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس سانپ کو کھانے سے کرونا وائرس انسان کو نہیں لگتا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

اس شخص کی شناخت وادی ویلو کے نام سے ہوئی ہے اور اس پر 7 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -