میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر جرمانہ ، ناؤمی کا فرنچ اوپن ٹینس سے دستبرداری کا اعلان 

میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر جرمانہ ، ناؤمی کا فرنچ اوپن ٹینس سے دستبرداری کا ...
میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر جرمانہ ، ناؤمی کا فرنچ اوپن ٹینس سے دستبرداری کا اعلان 

  

ٹوکیو( ڈیلی پاکستان آن لائن)  فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر ناؤمی کو جرمانہ کر دیا گیا جس کے بعد جاپان کی ٹینس اسٹار نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

اوساکا ناؤمی پر میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر 15 ہزار ڈالرز  جرمانہ کیا گیا ، جس پر ناؤمی اوساکا نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن کے صدر گیلز مورتن نے اوساکا کی دستبرداری کو بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناؤمی اوساکا کی  صحت یابی اور اگلے سال فرنچ اوپن میں دوبارہ کھیلنے کے لیے پرامید ہیں۔

 ورلڈ نمبر ٹو جاپانی ٹینس پلیئر ناؤمی اوساکا کا کہنا ہے کچھ وقت ٹینس کورٹ سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میڈیا کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار تھی اس لئے یہ فیصلہ کیا۔

  ادھر فرنچ اوپن میں سیرینا ولیمز نے رومانیہ کی کمیلیا بیگو کو 6-7، 2-6 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

مزید :

کھیل -