قبضہ مافیا کیخلاف خاتون کی وزیراعظم کو شکایت کام کرگئی، پولیس نے معاملہ نمٹا دیا

قبضہ مافیا کیخلاف خاتون کی وزیراعظم کو شکایت کام کرگئی، پولیس نے معاملہ نمٹا ...
قبضہ مافیا کیخلاف خاتون کی وزیراعظم کو شکایت کام کرگئی، پولیس نے معاملہ نمٹا دیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی بیوہ خاتون عائشہ کو اس کی ڈوبی رقم واپس دلوا کر انصاف فراہم کر دیا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں واجبات کی مد میں چار لاکھ 72 ہزار روپے کی رقم  قابضین سے لیکر عائشہ بی بی کے حوالے کی ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز، ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد اور دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق عائشہ بی بی نے "آپ کا وزیر اعظم،آپ کے ساتھ" پروگرام میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اس حوالے سے فون کال کی تھی۔ لاہور پولیس نے ڈی ایچ اے رہبر میں بیوہ خاتون کا گھر پہلے ہی واگذار کروا دیا تھا تاہم عمران اصغر نامی کرایہ دار بیوہ خاتون کے بقیہ واجبات ادا نہیں کررہا تھا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خصوصی کاوش سے عائشہ بی بی کے بقایا جات بھی واپس دلوا دیئے گئے بقایا جات واپس دلوائے جانے پر بیوہ خاتون عائشہ نے وزیر اعظم عمران خان، آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -