وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیر اعظم کوئٹہ دورے کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ جائیں گے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کریں گے جبکہ زیارت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ 

دورہ بلوچستان کے دوران سرکاری مصروفیات کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شام کو واپس اسلام آباد لوٹیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -