محکمہ صحت کا بجٹ 300 ارب سے بڑھا دیا جائےگا، وزیر صحت پنجاب 

محکمہ صحت کا بجٹ 300 ارب سے بڑھا دیا جائےگا، وزیر صحت پنجاب 
محکمہ صحت کا بجٹ 300 ارب سے بڑھا دیا جائےگا، وزیر صحت پنجاب 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مالی سال 22-2021 میں صحت کیلئے بجٹ تین سو ارب روپے سے بھی بڑھا دیا جائے گا، اس سال کے اختتام تک صوبے کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورس کارڈ مہیا کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  محکمہ صحت کے دونوں شعبوں کیلئے 300 ارب سے زائد کا بجٹ رکھیں گے، ہیلتھ انشورنس کا بجٹ بھی 100 ارب تک کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی تک 52 لاکھ خاندانوں کو  ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کئے جا چکے ہیں ، سال کے اختتام تک ہر خاندان کو کارڈ مہا کر دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں آئندہ مالی میں 500 بیڈز کا جدید ترین ہسپتال اور چائلد ہیلتھ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ، 9 ارب روپے سے پنجاب میں خون کی بیماریوں کا انفیکشین ڈیزیز کا ہسپتال بھی بنا رہے ہیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سابقہ ادوار کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بھی بجٹ سے گرانٹ جاری کریں گے ۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -