گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے آئی ایم ایف معاہدے پر دوبارہ بات کرنے کاعندیا دے دیا

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے آئی ایم ایف معاہدے پر دوبارہ بات کرنے کاعندیا دے ...
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے آئی ایم ایف معاہدے پر دوبارہ بات کرنے کاعندیا دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارہ( آئی ایم ایف )سے معاہدے پر دوبارہ بات کرے گا، پاکستان کی معیشت گزشتہ تخمینوں کے مقابلے میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آئندہ مالی سال معاشی ترقی میں مزید اضا فہ ہوگا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پاکستانی معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ رواں سال افراط زر کی شرح نو فیصد رہے گی جبکہ افراد د زر کی شرح مڈٹر م میں پانچ سے سات فیصد بڑھے گی۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے احساس کیش پروگرام شروع کیا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جن کے قرضوں میں کمی ہوئی ہے،توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں ا ضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

رضا باقر کا اپنے انٹرویومیں مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، موثرمالیاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا ہے جبکہ سٹاک ایکس چینج میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ مالیاتی نظم وضبط کے اقدامات سے ممکن ہوا۔معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -